ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سرکل پولس انسپکٹرپرشانت نائک کا دھارواڑ تبادلہ

بھٹکل سرکل پولس انسپکٹرپرشانت نائک کا دھارواڑ تبادلہ

Mon, 04 Jul 2016 18:04:48  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل (ایس او نیوز) ریاست گیر سطح پر پولس کے اعلیٰ حکام کے تبادلے ہوئے ہیں، اُن میں بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر پرشانت نائک بھی شامل ہیں جن کا بھٹکل سے دھارواڑ تبادلہ کیا گیا ہے۔  موصولہ اطلاع کے مطابق پرشانت نائک دھارواڑ مضافاتی پولس تھانہ میں اب اپنی خدمات انجام دیں گے۔

اُدھر اُڈپی لوک آیوکتہ کے کرشنا نند نائک کا سرسی میں تبادلہ کیا گیا ہے، اسی طرح ہلیال کے انسپکٹر کو کلگھٹگی میں ٹرانسفرکیا گیا ہے.

مینگلور سے ملی اطلاع کے مطابق سٹی کرائم برانچ (سی سی بی ) پولس انسپکٹر ویلنٹائن ڈیسوزا کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے اور اُن کی جگہ کائوپ سی سی بی انسپکٹر سنیل وائی نائک کا تقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولس تلک چندرا جو ونائک بالیگا قتل کیس کی چھان بین کررہے تھے ان کو وہاں سے ہٹا کر اب ٹریفک سب ڈیویژن میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر آف پولس اُدیا نائک کو ٹریفک سے نکال کر سٹی سینٹرل سب ڈیویژن میں تبادلہ کیا گیا ہے۔

بنٹوال ٹائون کے سرکل پولس انسپکٹر بیلے ایپّا کو پانڈیشور منتقل کیا گیا ہے۔ اننت پدما نابھا کو موڈبیدری سے نکال کر ملکی اور رام چندرا نائک کو ملکی سے موڈبدری تبادلہ کیا گیا ہے۔ ارون بومیا نائک کو برہماور سے میسکوم اور کوناجے انسپکٹر راگھو پاڈل کو بیندور ٹرانسفر کیا گیا ہے۔


Share: